شورکوٹ کینٹ(نمائندہ خصوصی)چوروں نے مسجد کو بھی نہ بخشا، 2درجن ٹونٹیاں اتار کر لے گئےنامعلوم چوروں نے مسجد کا حیا بھی نہ کیا اور شورکوٹ کینٹ کے پوش ایریا ڈیفینس ویو میں رات کا فاائدہ اٹھاتے ہوۓ چور ڈیفینس ویو مسجد سے وضو خانہ اور واش روم کی ساری ٹوٹیاں چوری کر کے لے گئے،بہترین کوالٹی کی قیمتی ٹونٹیاں جن کی مالیت ہزاروں روپے بنتی ہیں مہارت سے کاٹ کر لے اڑے جبکہ نمازی جب صبح نماز کیلئے پہنچے تو وضو خانہ اور واش روم کی ٹونٹیاں غائب پائیں