امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان میں چین کے سفیر کے نام ایک خط میں کراچی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے چینی اساتذہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ان کے دکھ اور درد میں برابر کی شریک ہے۔
امیر جماعت نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ پاکستان اور چائنا کے تاریخی تعلقات کو خراب کرنے کی دشمن کی جانب سے ایک اور سازش ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ موقع پاک چین دوستی کے عہد کی تجدید کا ہے۔ پاکستان کے عوام اپنی ذات سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث مجرموں کو جلد کٹہرے میں لائے گی اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرے گی۔