کراچی ( نمائندہ خصوصی)غز،ہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی تاجر برادری بھی میدان میں آگئی،غز،ہ میں بدترین مظالم کیخلاف عالمی ہڑتال کی کال پر اولڈ سٹی ایریا کی تمام مارکیٹس، جوڑیا بازار سمیت مختلف مارکیٹ ایسوسی ایشنز نے آج شہر میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ آج کراچی کی تما م الیکٹرونکس مارکیٹیں بند رہیں گی ،کراچی ٹمبر مرچنٹ ٹریڈر ،سٹی کراچی تاجر اتحاد ،آل کراچی تاجر ایسوسی ایشن،کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ایسوسی ایشن،طارق روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے بھی کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے،تاجر رہنما ﺅں کا کہنا ہے کہ غز،ہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شام پانچ بجے عبداللہ ہارون روڈ پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔