میانوالی ( نمائندہ خصوصی)ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی بدر منیر نے عیسیٰ خیل کے علاقہ میں 13 سالہ معذور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اطلاع پر جائے وقوعہ کا وزٹ اور معائنہ کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی نے لڑکی کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان سے وقوعہ کے متعلق تفصیلات لیں اور ان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔مزید انہوں نے ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل اور انوسٹی گیشن ٹیم کو شواہد اکٹھے کرنے اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہےملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مزید میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔