لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھرنے ملاقات کی۔ ملاقات میں ورکرز کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیا۔ چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبے بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے،ورکرز کو کام کے لئے صاف ستھرااور صحت مند ماحول کے مواقع یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیبر کے لئے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا۔