قصور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کا ڈی ایس پی صدر افضل ڈوگر کی سربراہی میں فارم ہاؤس پر چھاپہ
قصور۔ ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیاں 1رنگے ہاتھوں گرفتارپولیس نے شراب کی بوتلیں ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیاتھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کو پکی حویلی کے قریب فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس پر ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کی سربراہی
میں ایس ایچ او ثقلین بخاری پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کیساتھ ریڈ کیا گیاپولیس نے فارم ہاؤس کے مالک سمیت نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیوں کو گرفتار کر لیاپولیس نے ڈانس پارٹی سے شراب کی بوتلیں ڈانسنگ پلز شیشہ کا سامان اور ساؤنڈ
سسٹم قبضہ میں لے لیاملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے