اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر حکمت عملی تیار کرلی۔وزیراعظم شہباز شریف نے 2 اعلیٰ سطح کی ٹیمیں بنادیں اور ان کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا۔دونوں ٹیمیں امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کریں گی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر جبکہ سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔