کراچی (کرائم رپورٹر)صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسٹیشن انویسٹگیشن افسر ابرار شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایس آئی او ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا، صدر مملکت کے خلاف پوسٹ کرنے والا افسر ایس آئی او ابراہیم حیدری میں تعینات ہے۔پولیس حکام کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھےگئے، مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج ہوا۔