اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں ریلیف اعلان کر دیا گیا۔ مختلف کیٹگریز کے صارفین کیلئے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے جب کہ 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت9 روپے37 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔1 سے 100 یونٹ والے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی،پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئےنرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کے8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔101 سے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 14 پیسے سستی کردی گئی،اس کیٹگری کے صارفین کیلئے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکے11 روپے51 پیسے یونٹ مقرر کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق 300 یونٹ تک نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی،ان صارفین کے لئے نرخ 41 روپے26 پیسے سے کم کرکے34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔نان پروٹیکیڈ300 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلئے نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم کرکے 48 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس کیٹگری کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 7 روپے 24 پیسے سستی کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق ڈومیسٹک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے71 پیسے کمی کی گئی ہے۔ ڈومیسٹک صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت38 روپے34 پیسے سے کم کرکے31 روپے63 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 روپے58 پیسے فی یونٹ کمی، اس کیٹگری کے صارفینکیلئےنرخ71 روپے 6 پیسے سے کم کر کے 62 روپے47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔جنرل سروسز کے صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں7 روپے18 پیسے فی یونٹ کمی ، اس کیٹگری کے صارفین کیلئےفی یونٹ قیمت56 روپے66 پیسے سے کم کرکے49 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے۔صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے69 فی یونٹ کی کمی،صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت48 روپے 19 پیسے سے کم کرکے40 روپے51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔بلک کیٹگری کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت7 روپے 18 پیسے کم کردی گئی۔ بلک کیٹگری صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 55 روپے 5 پیسے سے کم کرکے47 روپے87 پیسے مقرر کی گئی ہے۔زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ 7 روپے 18 پیسے بجلی سستی کردی گئی