لندن (نیٹ نیوز)مریم اورنگزیب کی طرف سے پی ٹی آئی ہائپر ایکٹوسٹ شایان علی کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں ہتک عزت کے 18 ستمبر 2023 میں دائر کیئے گئے مقدمہ نمبر KB-2023-003544 میں آج بڑی پیشرفت ہوئی جب کنگز بینچ کی جج مسز جسٹس یپ نے شایان علی کے خلاف پیش کیئے گئے مزید سوشل میڈیا شواہد کو قبول کرتے ہوۓ انکے فرانزک, ترجمے اور مفہوم عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا- جج صاحبہ نے ساتھ ہی فریقین پر یو کے میں سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا مواد پوسٹ کرنے پر پابندی لگاتے ہوۓ کیس کی سماعت اگلی تاریخ تک کیلئے ملتوی کر دی- لندن ہائی کورٹ میں مریم اورنگزیب صاحبہ کی طرف سے سٹون وائٹ سالیسٹر (لاء فرم) نمائندگی کر رہی ہے-اس کیس میں یہ مریم اورنگزیب صاحبہ کی تیسری بڑی کامیابی ہے- پہلی کامیابی انہیں سال 2024 میں ملی جب شایان علی کے وکیل مہتاب انور عزیز نے شایان علی کو دماغی
مسائل سے دوچار شخص بتاتے ہوۓ کیس کو ناقابل سماعت قرار دلوانے کی کوشش کی جسے مذکورہ عدالت نے مسترد کرتے ہوۓ کیس کو قابل سماعت قرار دیا تھا- دوسری کامیابی بھی سال 2024 میں ہی ملی جب شایان علی کے خلاف عدالت میں پیش کیئے گئے سوشل میڈیا (ٹیکسٹ اور ویڈیو) شواہد کو انکے وکیل کی طرف سے فیک کہہ کر انکی جانچ کا مطالبہ کیا گیا لیکن پیش کردہ تمام شواہد درست نکلے- اور اب تیسری کامیابی یہ کہ پیش کیئے گئے اضافی شواہد کو بھی قبول کرتے ہوۓ انکی جانچ کا حکم بھی دے دیا گیا-واثق امید ہے کہ مریم اورنگزیب صاحبہ یہ مقدمہ جیت جائینگی