کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عید کے دوسرے دن پارک سمیت تمام تفریحی مقامات پر رش کے سابقہ رکارڈ ٹوٹ گئے اوباش نوجوان کی ھلڑ بازی غیر اخلاقی حرکات عروج پر انتظامہ بے بس ہوگئی تفریح کی نیت سے آنی والی فیملیوں نے تفریح کئے بغیر واپس آ کر سوشل میڈیا پر اوباش نوجوان کی ویڈیو وائرل کرتے ہوئے عید کے دنوں میں پارک سمیت تمام تفریحی مقامات پر فیملیوں کو نا لے جانے کی پوسٹیں چلانا شروع کر دیںتفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں میں عید کے دوسرے دن پارک سمیت تمام تفریحی مقامات پر حیرت انگیز رش دکھائ دیے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کے اوباش نوجوان اکثر مقامات پر گھس کر ھلڑ بازی اور غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دکھائی دیے انتظامیہ بے بس نظر آئی جس سے تفریح کی نیت سے آئی ہوئی فیملیاں پریشانی کے عالم میں سخت ذھنی اذیت کا شکار ہوئیں انتظامیہ کی بے بسی دیکھتے ہوئے اوباش نوجوانوں کی شکایت انتظامیہ کو کرنے کے بجائے انھوں نے بغیر تفریح کئے واپس اپنے اپنے گھر کا رخ اختیار کیا اور سوشل میڈیا پر اوباش نوجوانوں کی حرکات کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے فیملیوں کو عید کی چھٹیوں میں تفریح مقامات پر نا جانے کی پوسٹیں چلائیں جبکہ کراچی شہر کے تقریبا تفریحی مقامات پر بغیر فیملی کے داخلہ بند ہوتا ہے تو عید کی چھٹیوں میں پارک سمیت تمام تفریحی مقامات پر انتظامیہ نے بغیر فیملی کے اوباش نوجوانوں کا داخلہ کیسے ممکن بنایا وجہ انتظامیہ کی جانب سے داخلہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ فروخت کر کے آمدنی میں اضافہ یا کچھ اور ایسے میں عوام خاص کر خواتین کا بلدیاتی اداروں کے افسران سے اسے واقع پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا