سیاچن(نمائندہ خصوصی)سیاچن، جہاں برفانی ہوائیں ہر لمحہ چلتی ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کہیں نیچے رہتا ہے، وہاں پاک فوج کے بہادر افسران اور جوان عید کے روز بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہتے ہیں۔عید کے دن کا آغاز نمازِ فجر کی ادائیگی سے ہوتا ہے، جس کے بعد جوان اپنے مورچوں کی صفائی کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ سیاچن کی یخ بستہ ہواؤں کے ذریعے اپنے پیاروں کو عید کی مبارکباد بھیجتے ہیں۔عید کے دن بھی انکی ڈیوٹی ختم نہیں ہوتی ۔وطن کے یہ محافظ
مسلسل گشت (پیٹرولنگ) کرتے ہیں اور دشمن کی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔ان کا وجود قوم کے لیے ایک پیغام ہے کہ "آپ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں، ہم یہاں ملک اور اس کی سرحدوں کے دفاع کے لیے موجود ہیں۔”قوم بھی اپنے ان جانثار محافظوں کو سلام پیش کرتی ہے، جن کی وفاداری اور حب الوطنی ہماری آزادی کی ضمانت ہے۔