لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پہلا اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے، جس سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پہلا چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے، پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436 مریضوں کی بچوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ہارٹ پیشنٹ بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی جا رہی ہے۔خیبر پختونخوا کے 316 ہارٹ پیشنٹ بچوں کی پنجاب کےسرکاری اورپرائیویٹ اسپتالوں میں مفت سرجری اورعلاج ہوگا۔ سندھ کے 51بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام
میں رجسٹریشن کرائی گئی۔پروگرام کےتحت بلوچستان کے 11 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری ہوگی جبکہ آزاد کشمیر کے 158 بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے رجسٹریشن کروائی گئی۔ گلگت بلتستان کے 30 بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی۔ پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔a