کراچی (نمائندہ خصوصی)عیدالفطربندہ مومن کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان رپورٹر ز فورم انٹرنیشنل کے صدر اور ایڈیئر www.tariqjaveed .com میاں طارق جاوید نے کیا ٹیم طارق جاوید ڈاٹ کام کے مطابق عیدکی خوشیوں میں اپنے غریب بھائیوںکے ساتھ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو بھی ضرور یادرکھا جائے۔انہوں نے عیدالفطرکے موقع پرجاری اپنے پیغام میں کہاکہ عیدالفطر خوشنودی اور انعام الٰہی کے حصول کا دن ہے ،رمضان المبارک میں بندہ اللہ کی خاطر
بھوک و پیاس اور قیام اللیل کے ذریعے اس کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف رہتا ہے جب وہ اس ماہ مبارک کا حق ادا کرتا ہے تو اللہ رب العزت عیدالفطر کی صورت میں انعام سے نوازتا ہے ٹیم طارق جاوید ڈاٹ کام کی جانب سے اہل پاکستان اور اہل ایمان کو دی عید مبارک ہو