کراچی ( نمائندہ خصوصیایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کورنگی میں شہید ھیڈ۔کانسٹیبل ایاز حسین گجر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مناسبت سے تحائف پیش کیے۔ھیڈ کانسٹیبل ایاز حسین 27 مارچ 2006 کو ضیاء کالونی کورنگی میں فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید کو خراجِ عقیدت
پیش کرتے ہوئے کہا کہ ھیڈ کانسٹیبل ایاز کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ
کراچی پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔