مانسہرہ( نمائندہ خصوصی )ضلع مانسہرہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین بچوں کی بے سہارا ماں کو بلیک میلر گروہ نے اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ تھانہ خاکی کی حدود میں پیش آیا جہاں بھیرکنڈ ہمشریاں کا رہائشی ظمیر نامی شخص اور اس کے ساتھی اظہر عرف زولفی ڈنٹر نے ایک مجبور خاتون کو پلاٹ دکھانے کے بہانے ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق، متاثرہ خاتون کو ظمیر نے سبز باغ دکھا کر گھر سے باہر بلایا اور ایک سنسان مقام پر لے جا کر نہ صرف اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ متاثرہ خاتون چھ ماہ تک بلیک میلرز کے چنگل میں پھنسی رہی اور ان کی ہر شرط ماننے پر مجبور تھی۔بعدازاں، جب ظمیر نے خاتون کو مزید غیر اخلاقی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لیے داسو جانے پر مجبور کیا، تو اس نے انکار کر دیا۔ اس انکار پر ملزمان نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس ظلم و ستم سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نے آخرکار ہمت کا مظاہرہ کیا اور مانسہرہ ڈی پی او افس میں اے ایس پی میڈم ریشم جہانگیر کو درخواست دی۔ جس پر تھانہ خاکی ایس ایچ او نے بروقت کاروائی کی جو اے ایس ائی امجد خان نے ملزم ظمیر ایک ہی دن میں حکمت عملی سے اسکے دوست اظہر ڈنٹر کی مدد سےپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ظمیر کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا، تاہم اس کے دیگر ساتھی ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام، بشمول ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور اور اے ایس پی میڈم ریشم جہانگیر سے اپیل کی ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی اور مظلوم خاتون ایسے بھیڑیوں کا شکار نہ ہو۔عوامی حلقوں نے بھی تھانہ خاکی پولیس ایس ایچ او صاحب اور اسکی ٹیم امجد کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔