چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی آخری امید ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ ان کی بحیثیت وزیرخارجہ تقرری کافیصلہ شہید بھٹوکی عظیم روایات کی امین ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے ،شہید بھٹوکا نواسہ نانا کی طرح اپنا کیریئرشروع کررہاہے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت جمہوریت کی فتح ہے اور پاکستان کے آئین ،قانون اورپارلیمنٹ کی فتح ہے۔ شہید بھٹوکی سیاسی وراثت کے امین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی ضرورت ہیں۔ شرجیل میمن کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ہی سلیکٹیڈ نیازی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کوٹھیک کرسکتے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انشاء اللہ بلاول بھٹو 2023 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے وزیراعظم منتخب ہوں گے ۔