سیالکوٹ( نمائندہ خصوصی)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام کی بڑی کاروائیاں بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں سے جعلی پاسپورٹس اور ویزے برآمد،سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 4 مسافر گرفتارکر لئے گرفتار مسافروں کی شناخت وقار احمد، ثناءاللہ، جاوید اقبال اور راشد کے نام سے ہوئی ملزمان نے فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے باکو جا رہے تھےامیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا ابتدائی تفتیش کے وقار احمد ،ثناءاللہ اور جاوید اقبال نامی ملزمان سے 8 جعلی جرمن پاسپورٹ اور 8 جعلی شینگن ویزے برآمد ہوئے ملزمان نے مذکورہ دستاویزات عدنان اور علی نامی ایجنٹوں سے حاصل کیے مذکورہ ایجنٹوں نے مسافروں سے مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ راشد علی نامی مسافر سے 5 عدد جعلی کینیڈین ویزہ اسٹیکرز برآمد ہوئے ملزم وزیر آباد کے رہائشی رانا افضل نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھاملزم کینیڈا ملازمت کا خواہش مند تھا ملزم نے مذکورہ ایجنٹ کو کینیڈا کی سفری دستاویزات مکمل کرنے کے لئے 40 لاکھ روپے ادا کیے گرفتار مسافروں کو مزید تفتیش اور ایجنٹوں کی نشاندھی کے لیے تحقیقات جاری ہیں