اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)ریسرچ رویت ہلال کونسل نے شوال کے چاند کے بارے میں اہم اعلان کر دیا ہے۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج بروز ہفتہ 3 بج کر58 منٹ پر ہو گئی ھے۔اتوارکومغرب کے وقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے، ہلال کونسل کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ ہو گا، جیوانی 71 منٹ، کوئٹہ اور لاہور 74 منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں78 منٹ کا فرق ہوگا۔