کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں آل پارٹیز کراچی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسلم خان کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری فیصل علی بلوچ ، اشرف جبار قریشی ، میری پہچان پاکستان کے عبدالقیوم ، مسلم لیگ ن کے امتیاز ،تحریک انصاف کے رشید ، عامر ضیاء ، عام لوگ اتحاد کے ڈاکٹر سلمان ، فنکشنل لیگ کے طاہر مغل ، مسلم لیگ جونیجو کے کمال احمد،پاکستان مسلم الائنس کے محمد رمضان ، اشرف کھوکھر ، عادل عباسی ، تحسین کمال و دیگر اہم شخصیات اور سیاسی کارکنان نے شرکت کی اسلم خان نے اپنے خطاب میں کہا کراچی کو تعلیمی میدان میں پیچھے کرتے ہوئے ایک سازش کے تحت کراچی کے تعلیمی نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے قوموں کو تباہ کرنے کے لیے ہمیشہ ان کے تعلیمی نظام کو تباہ کیا جاتا ہے کراچی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہو رہے ہیں اور ہر سال کی طرح جس طرح تھانے بکتے ہیں اس طرح اسکول بھی بک رہے ہیں اب آل پارٹیز کراچی ورکنگ کمیٹی خود امتحانات اور اس کے نتائج کو مانیٹر کرے گی جس کے لیئے باقاعدہ کمیٹی بنادی گئی ہے ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری فیصل علی بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے گا عید بعد احتجاجی تحریک شروع کریں گے جو پورے سندھ بلخصوص کراچی شہر کو اس ظالم نظام سے چھٹکارا دلائے گے ۔اشرف جبار قرییشی نے کہا کراچی کو اب ایک بےلوث اور نئی سوچ کی ضرورت ہے جو ہم پورا کریں گے اس موقع پر دیگر شرکاء نے خطابات کیئے اور تجاویز پیش کیں ۔