کوئٹہ۔ (نمائندہ خصوصی):کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کے مطابق ڈبل روڈ پر دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
کردی گئی ہے ،تمام ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز کو اپنی جائے تعیناتی پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے ،بم دھماکے کے
نتیجے میں 2لاشوں اور 17زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے، زخمیوں کو تمام ترطبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔