اسلام آباد.ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہفتہ کے روز دن 2 بجے ہوگی اورسورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 8 منٹ تک نظر آسکے گا۔تاہم پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں29 رمضان (29 مارچ) کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ مکہ میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف5 گھنٹےہوگی۔سپارکو کے مطابق سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں چاند 30 رمضان (30مارچ ) کو نظر آئے گا، جس کے بعدعید الفطر31 مارچ کو منائی جائے گی۔پاکستان میں بھی عید الفطر 31مارچ بروز سوموار ہونے کا قوی امکان ہے۔ تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔