مستونگ ( نمائندہ خصوصی)شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال مستونگ میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔اسپتال کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کے علاوہ اسپتال کے مزید کنسلٹنٹس، سرجنز، ڈاکٹرز اور اسٹاف کو بھی طلب کر لیا گیا اور ایمبولینسز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیاتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسپتال کا عملہ تیار رہے اور بروقت طبی امداد و خدمات فراہم کر سکے۔علاوہ ازیں اسپتال کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔