ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نمائندہ خصوصی)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ لڑکی ماریہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کے کیس میں لڑکی کے والد اور بھائی کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے لڑکی کے والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دینے کے ساتھ دونوں ملزمان کو 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔
عدالت نے ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی اور قتل کے وقت موجود مقتولہ کی بھابھی کو بری کر دیا۔خیال رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ کو 17 اور 18 مارچ 2024 کی درمیانی شب گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا، 22 سال کی ماریہ کے قتل کے وقت چاروں ملزمان کمرے میں موجود تھے، ماریہ کے بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گھر والوں کے سامنے اس کا گلا دبا
دیا تھا۔مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز نے موبائل فون سے واقعےکی ویڈیو بنائی تھی۔ مقتولہ کی بھابھی کابیان تھا کہ اس کے کمسن بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔