کراچی ( کرائم رپورٹر )شہر قائد میں شہریوں کی قاتل ہیوی ٹریفک مافیا کے ہاتھوںمجموعی تعداد 216بے گناہ شہریوں کے قتل عام کیا ہے وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں.اب اس کو ستم ظریفی کہا جائے یا قسمت کا کھیل کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ٹریفک حادثات میں بھی سب سے آگے ہے جہاں آئے دن ٹریفک حادثات میں زیادہ تر موٹر سائیکل سوار افراد کی جان جاتی ہے.رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال جنوری سے آج مارچ تک 83 روز کے اندر ہیوی ٹریفک مافیا (بڑی گاڑیوں) کی
وجہ سے68 شہری اپنی جان سے گئے.ایک رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ان 3 ماہ کے دوران تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17بتائی جارہی ہےاس کے علاوہ ٹریلر کی ٹکر سے 24 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 14شہری جان کی بازی
ہارے جبکہ منی ٹرک کی ٹکر سے 5 اور بس کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے.رپورٹ کے مطابق رواں برس کراچی کی سڑکوں پر مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 216 تک جا پہنچی ہے.