لندن ( نیٹ نیوز)برطانیہ میں قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی فی الحال برقرار رہے گی
ترجمان برطانوی وزرات ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ پاکستانی ائیر لائنز ائیر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی۔بیان میں کہا گیا ہےکہ ائیرلائنز سے پابندی ہٹانے کے لیے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اس معاملے میں رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ 2020 میں وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور نے پاکستانی پائیلٹس کے لائسنس جعلی ہونے کا بیان دیا تھا جس کے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔ یورپ نے یہ پابندی چند ماہ قبل ختم کردی تھی لیکن برطانیہ نے تاحال ختم نہیں کی ۔ پی آئی اے کو اس بار پابندی کے خاتمے کی بہت امید تھی ۔۔اس کے طیارے بھی پرواز کے لیے تیار تھے