لاہور ( نمائندہ خصوصی)توہین رسالت کے قانون سے متعلقہ ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ سنت نگر کے رہائشی سید حیدر علی شاہ گیلانی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھانہ نشتر کالونی میں درج کئے گئے مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ۔مقدمے میں مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رجب بٹ نے توہین رسالت کے قانون 295 سی کا مذاق اڑاتے ہوئے توہین آمیز ویڈیو اپلوڈ کی ۔۔۔ اپنی ویڈیو میں رجب بٹ نے بتایا کہ اس نے اپنے نئے لانچ کئے گئے پرفیوم کا نام بھی 295 رکھا ہے ۔۔۔ ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ رجب بٹ نے اپنی ویڈیو میں مسلمانوں کے مقدس مقامات مکہ اور مدینہ کا بھی تمسخر اڑایا ۔۔۔ مدعی مقدمہ نے مطالبہ کیا ہے کہ رجب بٹ اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے