اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جان سے جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کی بلندی ء درجات کی دعاء بھی کی۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ان غریب محنت کش مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ غریب مزدوروں اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔\