کویٹہ( نمائندہ خصوصی)سیکیورٹی فورسز کی سریاب میں کامیاب کارروائی بی وائی سی پروٹیسٹ میں تین افراد کو ہلاک کرنے والا ملزم گرفتار، اعتراف جرم کر لیا تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ میں واقع ایک رہائشی گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے بی وائی سی کے حالیہ احتجاج کے دوران تین افراد کو ہلاک کرنے میں ملوث ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے۔ اس نے واضح طور پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی وائی سی کی مرکزی قیادت نے اسے احتجاج کے دوران فائرنگ کرنے کا حکم دیا تھا، تاکہ ماحول کو اشتعال انگیز بنایا جا سکے اور لاشوں کو بنیاد بنا کر ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالا جائے۔پولیس کے مطابق، ملزم کا بیان قانونی کارروائی کے تحت میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا، تاکہ عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جا سکیں اور پروپیگنڈا کا
خاتمہ ہو۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بی وائی سی کے احتجاج کے دوران تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کا الزام ریاستی اداروں پر لگایا گیا، جبکہ اب سامنے آنے والے شواہد سے واضح ہو گیا ہے کہ فائرنگ مظاہرین کے اندر سے کی گئی تھی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور بی وائی سی کی قیادت کے کردار کی جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔