کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ 6 کینالز والے اشیو پر سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور ہماری لیڈر شپ نے آواز بلند کی اور اس اشیو کو عوام کے سامنے لائے ہیں۔ ہمارے مخالفین بلا جواز آج ہم پر تنقید کرتے ہیں کہ ہم کینالز کے اشیوز پر بات نہیں کرتے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ۔کینالز کے اشیوز پر سب سے پہلے آواز ہم نے اٹھائی تھی اور بات ہم نے شروع کی تھی۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ سندھ کی تمام جماعتیں جو اس پر احتجاج کررہی ہیں وہ ٹھیک کررہی ہیں۔ لیکن ہم پر جو اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں وہ غلط اٹھائے جارہے ہیں۔ اس وقت اس پر بجائے اس کے کہ سندھ کی سیاسی جماعتیں، سندھ کے لوگ تقسیم ہوں ہمیں ایک ہونا چاہیے۔ سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر سندھ کے مفادات پر بات کرنا چاہیے اور ایک آواز ہوکر بات کرنا چاہیے۔ 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کراچی سے جیالے اور کارکنان ہزاروں کی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچیں گے اور اپنے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس و افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تمام عہدیداران، تمام ٹائونز و یوسی کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز اور کونسلرز، تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سعید غنی نے کہا کہ اس سال 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں منعقد ہونے والے جلسہ میں کراچی سے جیالوں کی ایک بہت بڑی تعداد گڑھی خدا بخش پہنچیں گی اور ہم اپنے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ گذشتہ برس 27 دسمبر کو بھی کراچی سے کارکنان و جیالوں کی ایک بہت بڑی تعداد گڑھی خدا بخش میں جلسہ میں شریک تھی اور ہم نے اپنی ماضی کی روایتوں کو قائم رکھتے ہوئے ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر نہ اس جلسہ میں شرکت کی بلکہ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین کے خطاب سنیں تھے اور اس بار بھی 4 اپریل کو ہم اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس جلسہ میں بھرپور شرکت اور اپنے قائدین کے خطاب آخر تک بیٹھ کر سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار دریائے سندھ پر 6 کینال بنانے کے اشیو پر جو اس وقت ایک بہت بڑا اشیو بنا ہوا ہے اس پر قائدین خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 6 کینال صوبہ سندھ کا ایک بڑا اشیو اور اس پر پاکستان پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور ہماری قیادت بھرپور انداز میں اپنے اعتراضات بھی اٹھا رہی ہے اور اپنے موقف کو بھرپور انداز میں عوام کے سامنے رکھ بھی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ایک بہت بڑا عوامی اجتماع ہے، جس میں ملک بھر اور بالخصوص سندھ بھر کے تمام اضلاع سے عوام کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود ہوگی اور اس پر ہماری لیڈرشپ بات کرے گی اور ہم چاہیں گے کہ اس وقت سندھ کے عوام کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود ہو۔ سعید غنی نے کہا کہ ہمارے مخالفین بلا جواز آج ہم پر تنقید کرتے ہیں کہ ہم کینالز کے اشیوز پر بات نہیں کرتے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ۔کینالز کے اشیوز پر سب سے پہلے آواز ہم نے اٹھائی تھی اور بات ہم نے شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کینالز کا کسی کو معلوم ہی نہیں تھا ہم نے عوام کو بتایا کہ کینالز بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کینالز پر قانونی اور آئینی اعتراضات جن فورم پر اٹھائے جاسکتے ہیں اس پر سندھ حکومت نے وہ اعتراضات اتھائے۔ خود وزیر اعلٰی سندھ نے اس پر وفاق کو خطوط لکھے۔ وزیر آبپاشی سندھ نے اس پر بات کی۔ نثار احمد کھوڑو جو اس کمیٹی کے ممبر ہیں انہوں نے وہاں بھرپور آواز اٹھائی۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں، پیپلز پارٹی وہ ہے، سندھ حکومت ہے جس نے اس اشیو کو عوامی اشیو بنایا اور اس کو عوام کے سامنے لائے ہیں، جس کے بعد عوام کو معلوم ہوا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ، سندھ کے پانی کے ساتھ یہ زیادتی ہونے جارہی ہے جس کے بعد سندھ کے عوام اور دیگر جماعتوں نے اس پر آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کو بھی خوش آئند سمجھتے ہیں، ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ سندھ کی تمام جماعتیں جو اس پر احتجاج کررہی ہیں وہ ٹھیک ک…