لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان کے ہمراہ معروف گلوکارہ نصیبو لال کے گھر پہنچیں۔ انہوں نے نصیبو لال کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔عظمیٰ بخاری نے نصیبو لال کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز فنکاروں کی فلاح و ترقی کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔نصیبو لال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعلیٰ کے فنکاروں کے لیے فلاحی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں، اور اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرمائے۔ نصیبو لال نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی سرپرستی کی، اور آج مریم نواز بھی اسی جذبے کے تحت فنکار برادری کے لیے کام کر رہی ہیں، جو خوش آئند ہے۔