کراچی ( نمائندہ خصوصی)میئر کراچی کے احکامات کے باوجود کراچی کے مختلف مقامات پر پارکنگ کی منہ مانگی فیس لی جارہی ہے اور فیس نہ دینے کی صورت میں پارکنگ مافیا کی جانب سے عوام کو تشدد کا نشانہ بنانا معمول بن گیا ہے۔اسی طرح کا واقع مورخہ 20 مارچ کو صدر بوری بازار کے پاس پیش آیا جب پارکنگ مافیا کا کارندہ فیس غیر قانونی فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے ایک بائیک والےکو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے جب اسے روکنے کی کوشش کی تو اس مافیا کے کارندے نے ٹریفک پولیس اہلکار کو بھی تشدد کانشانہ بناکر پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی۔اس تمام واقع کو کراچی کے
معروف ویلاگر بابر عطاری نے جب کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنے کی کوشش کی تو انہیں بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سچ دکھانے کی پاداش میں سخت نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔اہلیان کراچی مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب شرجیل میمن، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پارکنگ مافیا شہری کراچی کو بچایا جائے۔