روزہ عظیم فریضہ ہے جس کا مسلمانوں کو پورے سال انتظار رہتا ہے، ذیشان الطاف لوہیا۔
کراچی (کامرس رپورٹر ) رمضان میں نیکیوں کا ثواب دگنا ہو جاتا ہے اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جا تے ہیں ہمیں اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے چاہئے ان خیالات کا اظہار صدر امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم شیخ امتیاز حسین نے ایم پاک کی جانب سے ممبران کے اعزاز میں دی گئی سحری کی تقریب میں کیا انہوں نے کہا کہ اس با برکت مہینے میں ہمیں اپنے غریب اور ضرورت مند بھائیوں کا بھی خیال رکھتے ہوئے انہیں بھی رمضان کی برکتوں اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے تا کہ وہ بھی رمضان اور عید کے موقع پر کسی بھی طرح پریشان نہ ہوں انہوں نے مزید کہاکہ رمضان ایسا مہینہ ہے جس مسلمانوں کو پورے سال انتظار رہتا ہے رمضان ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس ماہ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے۔ تقریب سے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہی اس کا اجر دے گا انہوں نے کہا کہ رمضان کے اس مبارک مہینے کی تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینے میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہئے۔ تقریب میں موقع پرایم پاک کے عہدیداران گلوبل سیکریٹری سید ناصر وجاہت،نعمان احمدانی،سمیر شمسی،جسٹس آف پیس امان پیر،جہانزیب خان،عاطف خان،انس،تھانوی احمر،بلال،عمر فاروق،ندیم معاذجی،عبدالرافع شیخ،حفیظ صدیقی،اصغر،رافعیہ،زوہیب احمد،یاسر عدیل شیخ، منصب ابرار، ثمرہ ابرار،ڈاکٹر عالیہ،نوید انور،راحیل احمد،یاسین،عمر شاہ اورعبداللہ ہارون کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی تقریب شرکا کے مابین پشاورنمک منڈی سے آئے ہوئے شیف کے ساتھ لائیو کوکنگ کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔