اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)آئی ایٹ مرکز میں شاہ جی فوڈز پر شہری نےاپنےگارڈز کے ہمراہ حملے کیا جس میں عملے کو تشدد اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ سامان کو نقصان پہنچایا گیا۔ شاہ جی فوڈز کے ترجمان نے بتایا کہ معاملہ کوئٹہ ہوٹل اور ایک شہری کے درمیان گاڑی پارکنگ کو لے کر تنازعے کا تھا، جس میں شاہ جی فوڈز کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ تاہم تنازعے کے بعد شہری نے دیگر افراد کو بلایا، جو ہتھیاروں سے لیس تھے اور انہوں نے شاہ جی فوڈز کے سٹاف پر تشدد کیا، سامان توڑا، اور کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ یہ الزام بالکل غلط ہے کہ شاہ جی فوڈز کے عملے نے کسی شہری کو افطاری سے روکا۔ یہ پارکنگ کا معاملہ صرف کوئٹہ ہوٹل اور شہری کے درمیان تھا۔ ہم نے ہمیشہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کی ہے، اس لیے ہم پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔دوسری جانب عوامی حلقوں نے واقعے کی فوری چھان بین اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی اسلام آباد، اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔