کراچی (نمائندہ خصوصی) ہر سال کی طرح امسال بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی گلشن اقبال میں واقع رہائش گاہ پر 20 روزہ نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے ڈاکٹر حافظ احمد اور ڈاکٹر فوزیہ کے صاحبزادے حافظ سعید نے نماز تراویح میں قرآن کریم کی مکمل تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی۔ تکمیل قرآن کی تقریب میں اہل محلہ اور عافیہ موومنٹ کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا اورنگزیب نے درس قرآن کے بعد ڈاکٹر عافیہ سمیت بے گناہ قیدیوں کی رہائی، فلسطین کی آزادی اور غزہ کے مسلمانوں کی مدد و نصرت، کشمیر کی آزادی، عالم اسلام اور پاکستان میں امن اور استحکام اور پاکستان اور ریاستی اداروں کی حفاظت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔