کراچی (نمائندہ خصوصی) سابق گورنر سندھ اور ایم پی پی کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین حافظ حسین احمد کے انتقال پر ملک عظیم عالم دین اور بہترین سیاست داں سے محروم ہوگیا، کے یو آئی کی قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو دھچکا لگا۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ امور سیاست اور مزہبی اسکالر کی حیثیت سے انکا خلاء پورا کرنا مشکل ہے۔ ہم انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں۔