چکوال ( ساجد بلوچ / کرائم رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی خصوصی ہدایات پر سٹی پولیس چکوال نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن اے ایس پی صدر سرکل سارہ ہاشمی کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں ایس ایچ او ملک ضمیر حسین اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔ اس آپریشن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر واجد جاوید، محمد تجمل جہانگیر، نعیم عباس، عدیل شہزاد اور عدنان عباس نے بھرپور حصہ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔