کراچی ( اسٹاف رپورٹر) الخیرٹرسٹ کے تحت خواتین میں نقدی تقسیم کی گئ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف رفاہی ادارے الخیر ٹرسٹ ریلیف فاونڈیشن کے زیراہتمام خواتین سپورٹ پروگرام کے تحت سیکڑوں خواتین میں کیش تقسیم کیاگیا فی خاندان تین ہزار روپےتقسیم کئے گئے تقسیم کی نگرانی ٹرسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری الخیرٹرسٹ ہرسال رمضان المبارک میں مستحقین یتیموں اوربالخصوص خواتین میں نقدی اورامدادی اشیاء تقسیم کرتاہے نے کی جبکہ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے الخیرٹرسٹ ریلیف فاؤنڈیشن کے چئیرمین محمدطاہرانصاری نے کہاکہ ٹرسٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش ہے کہ سفیدپوش مستحق لوگوں اوربالخصوص خواتین کو ریلیف فراہم کیاجائے انہوں نےکہاکہ الخیرٹرسٹ ہرسال رمضان المبارک میں
مستحقین یتیموں اوربالخصوص خواتین میں نقدی اورامدادی اشیاء تقسیم کرتاہے آج کی امدادی تقسیم بھی اسی سلسلےکی کڑی ہے اسکے علاوہ مختلف مقامات پر گھروں میں افطاروسحری بکس بھی تقسیم کئے جاتےہیں طاہر انصاری نے بتایاکہ الخیرٹرسٹ کے تحت اس وقت پاکستان کے علاوہ غزہ میں بھی مظلوم فلسطینی بھائیوں کےلئے سحروافطارپیکجز تقسیم کئے جارہے ہیں اورفلسطین میں الخیر دسترخوان کے زریعے سیکڑوں پریشان حال فلسطینی بھائیوں کو افطاری فراہم کی جاتی ہے