ملتان، کراچی، اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرشیخ الحدیث حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے15رمضان المبارک 1446ھ مطابق16مارچ 2025ء بروزاتوار جامعہ دارالعلوم کراچی بمقام کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی میں کیا۔سالانہ امتحانات میں طلبہ و طالبات کی تعداد مجموعی طورپر چھ لاکھ بتیس ہزار پانچ سو بیس(6,32,520) تھی، جن میں سے چھ لاکھ پانچ ہزار آٹھ سو چوراسی(6,05,884)نے شرکت کی۔ پانچ لاکھ سات ہزاردوسو پچاس(5,07,250)پاس ہوئے اور اٹھانوے ہزارچھ سو چونتیس(98,634)نا کام ہوئے۔مجموعی نتیجہ 83.7 فیصد رہا۔درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں:طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد احمد نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد
رحمت اللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے بشیر احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے عدنان آفریدی اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے عبدالرؤف نے اول پوزیشن،جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد حذیفہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد صدیق اور عبداللہ کاکا خیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے ندیم اللہ اورجامعہ بیت السلام تلہ گنگ چکوال کے سید الرحمان نے اول پوزیشن،جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے یاسر اللہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد حذیفہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میں جامعہ بیت السلام تلہ گنگ چکوال کے محمد احمد نے اول پوزیشن، جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے حمید خان نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ رحمت عالم نارتھ ناظم آباد کراچی کے ولی اللہ اور جامعہ بیت السلام تلہ گنگ چکوال کے محمد داؤد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ سال دوم (ایف اے پارٹ2)میں جا معہ بیت السلام چکوال کے عبدالرحمان نے اول پوزیشن،جامعۃ الزیتون نیلے پیر ایبٹ آباد کے نور نواب نے دوم پوزیشن اور جامعہ آس اکیڈمی لاہورکے خزیمہ احمدنے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ سال اول(ایف اے پارٹ1)میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ سوہان اسلام آباد کے محمد صفوان شاہ نے اول پوزیشن،جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد اعزاز اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے عزیز الرحمان نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے وقاص احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں جامعہ معہد عثمان بن عفان لانڈھی کراچی کے شاکر اللہ نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید محمد احمد شاہ،جامعہ اسلامیہ بابو زئی مردان کے الیاس خان،جامعہ بیت السلام تلہ گنگ چکوال کے محمد سعد اوردارالعلوم نعمان بن ثابت شاہدرہ مینگورہ سوات کے عبدالرحمن نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم عید گاہ کبیر والا خانیوال کے حسین اشرف اورجامعہ دارالعلوم کراچی کے عالم زیب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ متوسطہ(مڈل)میں جامعہ دارالعلوم عید گاہ کبیر والا خانیوال کے ثاقب علی نے اول پوزیشن، المدرسۃ الاسلامیہ نعمان بن ثابت بند میٹھا چوک کوئٹہ کے وارث خان نے دوم پوزیشن اور مدرسہ انوارالمدارس کلی حاجی جان محمد دکی لورالائی کے شاہ زیب شاہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ اصحاب صفہ خوئیداد خیل لکی مروت کے ثناء اللہ نے اول پوزیشن، مدرسہ اصحاب صفہ خوئیداد خیل لکی مروت کے وحید اللہ نے دوم پوزیشن اورجامعہ آس اکیڈمی لاہور کے نعیم اقبال صدیقی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ زکریا دارالایمان کربوغہ شریف ہنگو کے عبد اللہ نے اول پوزیشن، جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے مزمل عمران اور جامعہ زکریا دارالایمان کربوغہ شریف ہنگو کے مظہر حسین نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ زکریا دارالایمان کربوغہ شریف ہنگو کے عبدالناصر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للعلماء میں جامعۃ الزیتون نیلے پیر ایبٹ آباد کے عبدالمجیدنے اول پوزیشن، مدرسہ سلمان فارسی صوت القرآن ڈیرہ غازیخان کے حافظ عبدالرؤف نے دوم پوزیشن اورجامعہ دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک لاہور کے محمد عمران اور حافظ محمد عمیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحفاظ میں دارالعلوم عثمانیہ آدینہ صوابی کے عبدالامین اور مدرسہ اصحاب صفہ خانپور بگا شیر مظفر گڑھ کے فیضان حیدرنے اول پوزیشن، مدرسہ دارالارشاد و الاحسان ملت ٹاؤن فیصل آباد کے محمد عمرنے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ عثمان بن عفان شاہ لطیف ٹاؤن کراچی کے محمد انس نے سوم پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ نظامیہ للبنات ناظم آبادکراچی کی نبیلہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات زریاب کالونی پشاور کی سدرہ سید نے دوم پوزیشن اور جامعہ نظامیہ للبنات ناظم آبادکراچی کی نعیمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول میں مدرسہ داراالبشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچیکی رقیہ نیاز نے اول پوزیشن، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثمرین سجادنے دوم پوزیشن اورجامعہ اسماء للبنات مصطفی گارڈن کراچی کی لائبہ نسیم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثناء جان نے اول پوزیشن، جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاؤن فیصل آباد کی عظمیٰ بی بی،جامعۃ الصفہ سعید آباد کراچی کی سودہ حفیظ اور مدرسہ داراالبشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی حمنہ نے دو م پوزیشن جبکہ الجامعہ فاطمۃ الزہراء الاسلامیہ للبنات لوڑ لختے پشاور کی سارہ اشفاقنے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ سال اول بنات میں جامعہ فاطمۃ الزہراء نوتھیہ جدید پشاور کی شمائلہ نے اول پوزیشن، جامعہ فاطمۃ الزہراء ترتیل القرآن چاکیواڑہ لیاری کراچی کی ھبہ،جامعہ سیدہ میمونہ للبنات کلابٹ محلہ مزید خیل صوابی کی منیبہ گل اورجامعہ دارالتقویٰ ٹرسٹ لاہور کی حمنہ وسیم نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ القرآن الکریم شیر شاہ کالونی کراچی کی ماریہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ خاصہ سال دوم بنات میں مدرسہ عاصمہ للبنات احسان آباد کبل سوات کی منیبہ اور مدرسہ تحسین القرآن لختی بانڈہ ہنگو کی آفراء فیض نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، مدرسہ دارالبشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی امامہ نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ دارالانوار للبنات گلشن اسلام سوسائٹی کوئٹہ کی بی بی نازیہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ خاصہ اول بنات میں معہد الخلیل الاسلامی بہادرآباد کراچی کی حبیبہ منیر نے اول پوزیشن،جامعہ نورالقرآن والحدیث اقبال روڈسپلائی ایبٹ آباد کی شمسیہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کی دعا نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ دراسات دینیہ سال دوم بنات میں جامعہ حنفیہ مظہر العلوم چک 90 شمالی سرگودھا کی ریحانہ کوثر نے اول پوزیشن،جامعہ بناء العلم رائیونڈ لاہور کی شازیہ نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ سمیہ للبنات جگنو ٹاؤن میر پور خاص کی عاصمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول بنات میں مدرسہ فیض القرآن سکریالہ چکوال کی ام حبیبہ نے اول پوزیشن، مدرسہ عربیہ عزیزیہ رحیمیہ رشید آباد ملتان کی اقراء نے دوم پوزیشن اور مدرسہ میمونہ للبنات معلم آباد بہادرآباد کراچی کی جویریہ صدیقہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ تجوید للعالمات میں مدرسہ دارالقرآن مھر کالونی راولپنڈی کی بریرہ، جامعۃ الباقیات الصالحات حقداد آباد لکی مروت کی صائمہ بی بی،جامعہ سیدہ میمونہ للبنات کلا بٹ محلہ مزید خیل صوابی کی حبیبہ گل نے اول پوزیشن، جامعہ مدنیہ مدنی گارڈن رنگ روڈ پشاور کی ہاجرہ نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ عاصمہ للبنات احسان آباد کبل سوات کی مریم بی بی اور جامعہ ام رومان للبنات گجرات ضلع مردان کی شازیہ اکبر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحافظات میں مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات شاہ ڈھیر اٹک کی صائمہ بی بی نے اول پوزیشن،جامعہ قاسمیہ جویریہ للبنات ولیداد نرتوپہ اٹک کی ہدایہ بی بی نے دوم پوزیشن جبکہ الجامعۃ العائشہ لبنات الاسلام کوثر کالونی بہاولپور کی مقدس شمشاد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
صوبائی پوزیشنیں اور تفصیلی نتائج وفاق کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔صدر وفاق اورناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو شاندار قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خا ص طور پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پر وقار انعقاد اور انتہائی محنت وجانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔