کراچی ( کرائم رپورٹر)ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پھل فروش کو دفتر بلا لیاایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو پھولوں کا گلدستہ بھی دیا ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پھل فروش سے واقعہ کی مکمل تفصیلاتلیںپولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل فروش کو آگاہ کیا ہے، ایس ایس پی سینٹرل نے اس موقع پر کہا کہ
اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، پولیس اہلکاروں کا انفرادی عمل تھا،سندھ پولیس آپ کے ساتھ کھڑی ہے،پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوئی تھیوائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا اور بعد انکوائری کانسٹیبل ظفر کو برطرف کردیا تھا