خضدار ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو دن قبل مسلح افراد نے کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے اربوں روپے مالیت کی مشینری اور گاڑیاں نذرِ آتش کر دیں۔یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود چوکیدار کو یرغمال بنانے کے بعد اس کے ہاتھ پاوں باندھ کر قریب چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ میں کھڑی ایک ارب روپے مالیت کی گاڑیاں جلا دی گئیں۔اس ساری صورتحال کے پیش نظر کمپنی نے اپنے تمام پروجیکٹس پرکام بند کردیا ہے۔واضح رہے کہ یہ کمپنی کراچی کوئٹہ شاہراہ کو دورویہ کرنے کے پروجیکٹ پر کام کر رہی تھی