کراچی (نمائندہ خصوصی) ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈرVisa (NYSE: V) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کارڈ ہولڈرز اب اپنے Visa کارڈز گوگل والیٹ کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔یہ اعلان گزشتہ روزVisa کی طرف سے منعقد کی جانے والی ایک اہم تقریب میں کیا گیا جس میں پاکستان کی مالی صنعت کے سینئرممبرز شریک ہوئے۔آج سے HBL،بینک الفلاح،UBL اورمیزان بینک کے Visa کارڈ ہولڈرز ایسی تمام جگہوں پر جہاں کانٹیکٹلیس ادائیگی قبول کی جاتی ہیں،اپنے Visa کارڈز کو اینڈرائیڈ اورWear OS ڈیوائسز پر اپنے گوگل والیٹ سے منسلک کر سکتے ہیں۔ الائیڈ بینک، زندگی،جے ایس بینک اور ایزی پیسہ جلد دستیاب ہو ں گے۔ یہ انٹیگریشن، کانٹیکٹلیس ادائیگیوں کے لیے اپنے موبائل فونز کے استعمال سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ایک جیسی آسانی کی پیشکش کرتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔Google Pay کا بنیادی ستون حفاظت ہے،کیونکہ اس کی بنیاد ٹوکنائزیشن (Tokenization) پر ہے، یہ ایک ایسی محفوظ ٹیکنالوجی ہے جو کارڈ ہولڈر کی حساس معلومات، جیسا کہ 16 اعداد کے پرائمری اکاؤنٹ نمبر (PAN) کو ایک ٹوکن نمبر سے تبدیل کر دیتی ہے۔ ٹوکنائزیشن دھوکے بازی کے امکان کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور کارڈ آتھورائزیشن کی شرحوں کو بہتر بناتی ہے۔کنٹری مینجرVisa برائے پاکستان و افغانستان،عمر خان نے کہا کہ” ہم پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے ماحولیاتی نظام کو ترقی دینے کے لیے گوگل کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے اپنے مسلسل عزم کے اظہار پر بہت خوش ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹائزیشن کی ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور صارفین کی طلب بڑھ گئی ہے۔