لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مہمند میں 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے 2 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ امن سے کھیلنے والے عبرت کی مثال بنیں گے۔