راولپنڈی( نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے سنگم پر جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی پاک فوج کے جوانوں کی بہادری سے جوابی کارروائی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئےہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل، تمام حملہ آور پوسٹ کی حدود سے باہر ہی مارے گئےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیںپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی سرحد پر جنڈولا میں سیکیورٹی فورسز پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پوسٹ میں داخلےکی کوشش کو ناکام بنادیا، خوارج نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرائی، بہادر جوانوں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور دشمن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام 10 خوارج کو چوکی کی بیرونی دیوار کے باہر ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے، علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُرعزم ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔






