لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سال 2024 میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ کے مطابق 7،458امیدواروں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف محکمہ جات کو بھرتی کے لیے سفارشات ارسال کی گئیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سال 2024 میں پنجاب بھر کے مختلف محکمہ جات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سال 2024 میں مجموعی طور پرپنجاب بھر کے مختلف محکمہ جات کی 12800آسامیوں کیلئے اشتہارات دیئے گئے۔ ان آسامیوں کے لیے تقریباً سات لاکھ باسٹھ ہزار تین سو بانوے امیدواروں نے آن لائن درخواست جمع کروائی۔ 12800آسامیوں کے لیے پانچ لاکھ نواسی ہزار آٹھ سو ستانوے امیدوار وں نے امتحان میں حصہ لیا۔ امتحان میں کامیاب 27,819امیدوروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا۔ جبکہ7,458امیدواروں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف محکموں کو بھرتی کے لیے سفارشات ارسال کی گئیں۔1163آسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے سبب خالی رہیں۔