ٹھٹھہ (نمائندہ خصوصی )سابق صوبائی وزیر و سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ متنازعہ کینالز منصوبہ کو متفقہ طور پر مسترد کر چکی ہے ہم انتشار نہیں پھیلانا چاہتے صرف اصولی طور پر اپنا حق چاہتے ہیں پانی کی تقسیم کے معاملہ پر سندھ کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہےوفاق اور پنجاب حکومت سمیت ارسا اپنی ہٹ دھرمی سے سندھ کے اوپر ہمیشہ اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کرتے آئے ہیں سندھ کے 19 اضلاع میں خشک سالی صورتحال ڈکلیئر کی گئی ہےیہ بھی انہی فیصلوں کا نتیجہ ہے جو پانی معاملہ پر یکطرفہ فیصلے کرتے ہیںسسٹم میں جو بھی پانی ہے اس کا رخ ایک صوبے کی طرف کیا گیا ہے اور سندھ کو اپنے حصہ کا پانی نہیں مل رہا ہےغیر قانونی کینالز کے خلاف سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہے مسلم لیگ ن آنکہیں کھولے سینیٹر سسی پلیجو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ نواز کے سامنے یہ بات رکھنی چاہیے کہ اگر کینالز بنانے کے منصوبہ سے وہ پیچھے نہیں ہٹتے تو ان کی حمایت کرنا چھوڑ دے ۔