لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ لوگوں کو شعور آگیا ہے۔عوام اب صرف مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہتے ہیں۔اکانومی بہتر ہونے سے حالات بہتر ہورہے ہیں۔لوگوں کو یہ بھی سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی،بدتہذیبی اورخدمت میں کیا فرق ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن نے بدتمیزی،بدتہذیبی کے کلچر کو پروان چڑھایاہے۔اب خود اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے خود
بدتمیزی،بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بدتمیزی اور بد تہذیبی کا کلچر اب ختم ہورہا ہے اس کلچر نے اپنا وقت پورا کرلیا ہے اب جلد ختم ہو جائے گا۔