بورے والا (رپورٹ ۔شہزاد ڈوگر)وکیل نے اپنی سائلہ کی جواں سال بیٹی کوزبردستی اپنی مبینہ ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے لڑکی کے میڈیکل کے بعد وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق نواحی آبادی معصوم شاہ کالونی کی رہائشی کرن شہزادی دختر لقمان کی والدہ نسیم بی بی گزشتہ شب میڈیکل اسٹور پر دوائی لینے گئی تو مقامی بار کا ممبر چوہدری شاہد بشیر ایڈووکیٹ انکے گھر آگیا اور اسے اکیلی پاکر اپنی ہوس کا نشانہ بناکر موقع سے فرار ہوگیا لڑکی کی چیخ و پکار کی آواز سن کر اہل محلہ آگئے اور تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے زیادتی کا شکار لڑکی کا
میڈیکل کروانے کے بعد وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا واقعہ کے بعد لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے خاوند سے خلع لینے کے لئے مزکورہ وکیل کے ذریعے عدالت میں دعوی دائر کر رکھا تھا اور وہ اسی کیس کے حوالہ سے پہلے بھی کئی بار گھر آیا جس نے میری بیٹی کو اکیلا پاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے میری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈی پی او وہاڑی سے انصاف کی اپیل ہے