بورےوالا (رپورٹ شہزاد ڈوگر)بورےوالا ظلم کی انتہا روزہ کی حالت میں کمسن بچے پر پائپ سے تشدد٫ اسکول انتظامیہ وارثان کے ادارہ میں پہنچنے پر بچے کو اسکول سے نکالنے کی دھمکیاں دینے لگیتفصیلات کے مطابق بورےوالا میں موجود سٹی پبلک ہائی اسکول سول پارک میں روزہ کی حالت میں معصوم بچے پر ٹیچر حبیب الرحمان کی جانب سے پائپ سے شدید تشدد کیا گیا تشدد کی اطلاع ملنے پر بچے کے وارثان اسکول پہنچے تو ٹیچر نے بچے کو دوسرے کلاس روم میں لاکر کہا کہ اگر تم نے تشدد کا بتایا تو تمہیں اسکول سے نکال دونگا جس پر معصوم بچہ مزید سہم گیا اور ٹیچر کے سامنے تشدد سے انکاری ہوگیا لیکن بعد میں گھر والوں کی جانب سے حوصلہ بڑھانے پر بچے نے تشدد کے بارے بتادیا غریب گھرانے نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ایجوکیشن سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اسکول PEF سے رجسٹرڈ شدہ ہے