تربت( نمائندہ خصوصی):اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے رمضان المبارک میں شہر کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سمیت زائد المیعاد اشیاء کی جانچ پڑتال کیا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر تربت نے جاوید میاداد سپر مارکیٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور زائد المیعاد اشیاء کو چیک کیا دورے کے دوران غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کو ہٹانے کے
احکامات جاری کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ لوگوں کو معیاری اور جائز قیمت پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنائیں ۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔